ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی منگل اور بدھ کو وزرائے اعلی سے بات کریں گے

مودی منگل اور بدھ کو وزرائے اعلی سے بات کریں گے

Mon, 15 Jun 2020 20:30:27    S.O. News Service

نئی دہلی،15/ جون (آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان منگل اور بدھ کو مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت کریں گے۔

مودی منگل کو 21 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے وزرائے اعلیٰ، لیفٹیننٹ کورنروں اور انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ان میں پنجاب، کیرالہ، گوا، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، شمال مشرقی ریاستیں اور کچھ مرکزکے زیر انتظام ریاست شامل ہیں۔

وزیر اعظم بدھ کے روز 15 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات چیت کریں گے۔ ان میں مہاراشٹر، مغربی بنگال، دہلی، کرناٹک، گجرات، بہار اور اتر پردیش شامل ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے مابین دو روزہ ڈیجیٹل میٹنگ ہونے جارہی ہے۔ہندوستان میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 11 ہزار سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے، ان میں سے انفیکشن کی کل تعداد 3.32 لاکھ ہوگئی جبکہ مزید 325 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 9520 ہوگئی ہے۔عام لوگوں اور کاروباری اداروں کو بہت سی رعایت دی گئی ہے تاکہ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ معاشی سرگرمیاں دوبارہ پٹری پر لوٹ سکیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز وزیر اعظم نے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور صورتحال کے موثر انتظام کے لئے روڈ میپ کا جائزہ لیا۔ 


Share: